حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) جامعہ حسینیہ للبنات تاجدار حافظ آباد کے سالانہ جلسہ ردائے فضیلت کی تقریب جگانوالہ روڈ پر واقع مقامی میرج ہال میں جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حمداﷲتھے جبکہ دیگرمہماناں گرامی میں سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مسز زاہد ہ بھٹی، پرنسپل بیکن ہائو س ، اور ڈسٹرکٹ بار کی سابق صدر میڈم خالدہ شاہد اعوان تھیں۔اس موقع پر مبلغات اور طالبات نے خطاب کرتے کہا کہ ہمیںخاتون جنت سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزھراؓکی سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکر اپنی زندگیوںمیں نکھار لانا چاہئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حمد اﷲنے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے مردوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم پر بھی زوردیا ہے ۔چنانچہ جو مدارس آج کے دور میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کی کرنیں بکھیر رہے ہیں وہ ملک وقوم کے لئے باعث نعمت ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے بیرسٹر سید وسیم الحسن کی دینی وملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔