فوری انصاف کیلئے خواتین محتسب سے رابطہ کرسکتی ہیں:نبیلہ حاکم خان

Dec 24, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کمشنر آفس گوجرنوالہ میں منعقدہ ڈویژن بھر کے سرکاری محکموں کے افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فوری انصاف کیلئے خواتین محتسب پنجاب کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، خواتین گھبرائیں مت خوف و ہراس اور معاشی استحصال اب نہیں ہو گااب خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے ادارے میں قائم کردہ ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی سے رابطہ کریں 30دن کے اندر کمیٹی معاملہ کا تعین کر کے جزا و سزاکیلئے اپنی سفارشات اتھارٹی کوجمع کروانیکی پابند ہوگی اور اگر درخواست گزار کمیٹی کے فیصلے سے مطمئن نہ ہو تو براہ راست خاتون محتسب پنجاب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی کا دارومدار اس کی مجموعی افرادی قوت پر ہوتا ہے جس میں خواتین کا حصہ 50فیصد بنتا ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی ملک کی نصف آبادی گھروں میں محصورہوجائے اورملکی معیشت میں کوئی کردار ادا نہ کرے۔

مزیدخبریں