بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر530 21مقدمات ‘ گاڑیاں تھانوں میں بند 

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 21ہزار 530مقدمات درج کر کے گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں،بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار 727جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 18 ہزار 757 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔کم عمر ڈرائیونگ پر 9ہزار 682 مقدمات درج کر کے بچوں کوگاڑیوں سمیت تھانوں میں بندکیا گیاجبکہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 219 پولیس ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

ای پیپر دی نیشن