پاکستانی باؤلنگ، بیٹنگ پریکٹس میچ میں بھی ناکام، نعمان علی ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

Dec 24, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کی وکٹوریہ الیون کیخلاف 2روزہ میچ میں بیٹنگ اور بائولنگ کا پول کھل گیا ۔ بائولرز حریف ٹیم کو آئوٹ کرنے میں ناکام رہے ‘ٹاپ آرڈر دوسری اننگز میں بھی ناکام رہا ۔وکٹوریہ الیون ٹیم کے کپتان نے اپنی اننگز 272رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ مارکوس ہیرس126رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ بلیک تھامسن 79رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ہیری ڈکسن 17رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان پیٹر ہینڈز کومب13رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ شاہین آفریدی ‘میر حمزہ‘حسن علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3وکٹوںپر 57رنز بنائے ۔ عبد اللہ شفیق 39‘ساجد خان 6‘سرفراز احمد 10رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عامر جمال اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے ۔ میتھیو فوٹیا ‘سام ایلیٹ اور ٹیلر پیر سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں شروع ہو گا، آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ لیفٹ آرم سپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔نعمان علی گزشتہ شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں