گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر رائے شماری کے دوران امریکی مندوب نے غلطی سے حق میں ہاتھ اٹھادیا۔
اس حوالے سے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہونے وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ ملبوس میں براجمان امریکی مندوب نے قرارداد کے لیے رائے شماری کے شروع ہوتے ہی اس کے حق میں ہاتھ اٹھایا۔ پیچھے ہوئی امریکی عہدیدار نے اس غلطی کو بھانپتے ہی تیزی سے اس کا ہاتھ نیچے کیا۔ اگر امریکی عہدیدار ایسا نہ کرتی تو ووٹ شمار کرلیا جاتا۔اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مستقل امریکی مندوب نے ساتھی عہدیدار کا شکاریہ بھی ادا کیاواضح رہے کہ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل تیز اور آسان بنانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری چار بار موخر ہوئی تھی۔امریکہ کو اس قرارداد کے متن پر تحفظات تھے۔ اس نے قرارداد کی منظوری کی راہ میں دیوار بننے کے بجائے رائے شماری سے الگ رہنے کو ترجیح دی۔روس نے بھی قرارداد کے متن کو کمزور قرار دیتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے سے گریز کیا۔