نوشین شاہ کا خنزیر کا گوشت کھانے کا انکشاف

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن میں خنزیر کا گوشت کھانے کا انکشاف کیا ہے۔نوشین شاہ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’چِکّڑ‘ کی پروموشن کے لیے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے حرام کھانا کھانے کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا۔دورانِ انٹرویو نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں صبح کے ناشتے کے لیے بوفے میں مختلف پکوان تھے، اسی دوران میں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھالی تھی جس کا ذائقہ بہت خراب اور عجیب سا تھا جوکہ مجھے بالکل پسند نہیں آیا تھا”۔نوشین شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میں نے ہوٹل کے عملے سے پوچھا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ چکن نہیں بلکہ خنزیر کا گوشت تھا”۔اداکارہ نے کہا کہ “مجھے جیسے ہی پتہ چلا تو میں میزائل کی طرح واش روم کی طرف بھاگی اور وہاں جاکر قے کے ذریعے وہ حرام گوشت منہ سے باہر نکالا”۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “میں نے غلطی سے کھایا تھا، اس غلطی کے بعد سے اب جب بھی کہیں جاتی ہوں تو پہلے کھانے کی تصدیق کرتی ہوں کہ حرام ہے یا حلال”۔

ای پیپر دی نیشن