نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کاکڑنے ریکارڈ قائم کردیا

نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کا کڑ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ۔انوار الحق کاکڑ نے14اگست 2023 کو حلف اٹھایا، 131دن مکمل ،نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے ۔ان سے پہلے میاں سومر و 16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک130 دن نگران وزیراعظم رہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق  جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک 79روز یکم جون2018 سے18 اگست2018 تک 79دن نگران وزیر اعظم رہے۔جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو 71 روز 25مارچ 2013 سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے۔محمد میاں سومرو 130 روز 16 نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے۔اسی طرح معراج خالد 104 روز 5نومبر 1996سے 16فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے۔معین قریشی 92روز18 جولائی1993 سے18 اکتوبر1993 تک بطور نگران وزیراعظم تھے۔بلخ شیر مزاری اب تک سب سے کم عرصے 38 روز کیلئے 18 اپریل1993 سے26 مئی1993 تک نگران وزیراعظم تھے۔غلام مصطفی جتوئی 91 روز 6اگست 1990 سے5نومبر1990 تک نگران وزیراعظم تھے۔

ای پیپر دی نیشن