نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔ نگراں وزیراعظم نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے امید تھی وہ گورننس اور معیشت بہتر کرے گی. لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایات آئیں تو اسے دیکھیں گے. کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا تو تحقیقات کریں گے اور الیکشن کمیشن سے بات کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں 9 مئی میں ملوث افراد کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے.ہر پاکستانی کا حق ہے وہ جسے چاہیں ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپے یا کارروائیاں 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف ہورہی ہیں انہیں قانون کا سامنا کرنا چاہیے.کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا ماحول پیدا کیا گیا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کے درمیان جاکر اپنا بیانیہ پیش کریں. الیکشن کمیشن ہی کسی امیدوازر کی اہلیت یا نااہلی کو دیکھتا ہے۔نگراں وزیراعظم نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کوئی انہونی چیز نہیں تھی، کیا اس گرفتاری سے قبل کسی سیاسی قیادت کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔