پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں حماد اظہر، قاسم سوری اور فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے این اے 129 اور پی پی 171سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے این اے 248سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...