آئل ٹینکروں کےاغوا کی وارداتوں کا سدباب نہ ہونے اورتیل کی قیمیتں کم نہ کرنے پرٹینکر مالکان نے ہڑتال کردی ہے

Feb 24, 2009 | 16:29

سفیر یاؤ جنگ
ٹینکر مالکان نے ہڑتال آل پاکستان ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی کال پر کی ہے۔ پی ایس او ڈپو محمود کوٹ کے سامنے آئل ٹینکرز مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن میریوسف شاہوانی نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں آئل ٹینکروں کے اغوا کے واقعات معمول بن چکے ہیں، اور اغوا کیے گئے ٹینکروں اور مغوی ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس صورتحال کے باعث ٹینکر مالکان اور ڈرائیور عدم تحفط کا شکار ہیں۔پی ایس او اور اٹک آئل ریفائنری انہیں انشورنس بھی نہیں دے رہی۔ مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیاہے ۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یکم مارچ کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔
مزیدخبریں