کراچی میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے کل کے سکور دو سو چھیانوے رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو تین سو ستاون کے مجموعی سکور پر مصباح الحق بیالیس رنز بنا کر فرنینڈو کےگیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد فیصل اقبال اور یونس خان نے ایک بار پھر ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ايک سو چوہتر رنز بنائے۔ فیصل اقبال ستاون رنز بنا کر جے وردھنے کا شکار بنے۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی سکور پانچ سو چوہتر رنز تھا۔ کپتان یونس خان تین سو چھ رنز جبکہ کامران اکمل ستائیس رنزناٹ آئوٹ وکٹ پر موجود تھے۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز چھ سو چوالیس رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلئیر کردی تھی۔