لاہور میں نوجوان عباد الرحمان کو کچلنے والی گاڑی میں سواردوافراد بھی سی آئی اے کے اہلکار تھے ۔ غیرملکی نیوزایجنسی

نیوزایجنسی کے مطابق نوجوان عبادالرحمان کی ہلاکت کے ذمہ دار افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دونوں افراد امریکی قونصلیٹ میں ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ ہی رہتے تھے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سمیت تینوں اہلکارایک ہی اسائنمنٹ پرکام کررہے تھے۔ ستائیس جنوری کی دوپہر دونوں اہلکارریمنڈ ڈیوس کی مدد کیلئے مزنگ چونگی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی نے نوجوان عباد الرحمان کو کچل دیا، خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں امریکی شہریوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی استعمال کی اور ون وے پر گاڑی چلائی ۔ دونوں افراد کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے فرار ہوکر امریکہ پہنچ چکے ہیں ۔ دوسری جانب سی آئی اے نے اس معاملے پر بیان دینے سے انکار کیا ہے

ای پیپر دی نیشن