لیبیا اورمشرق وسطی میں جاری شورش کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ۔

Feb 24, 2011 | 10:40

سفیر یاؤ جنگ
لیبیا اور مشرق وسطی میں گزشتہ کئی روز سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جن کا اثر خام تیل کی قمیتوں پر بھی نظر آرہا ہے اور ان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ایشیائی مارکیٹوں میں نیویارک خام تیل اپریل کے سودے چار سینٹس اضافے کے ساتھ پچانوے ڈالر چھیالیس سینٹ فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے بائیس سینٹ اضافے کے ساتھ ایک سو چھ ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔ مجموعی طر پر خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کل برآمدات میں لیبیا کا حصہ تین اعشاریہ چھ فیصد ہے اور یہ افریقہ میں سب سے ذیادہ خام تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے ۔
مزیدخبریں