ملکی زرمبادلہ کے ذخائرچودہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر اضافے کے بعد سترہ ارب اٹھاون کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

Feb 24, 2011 | 16:30

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انیس فروری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب چوالیس کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر سترہ ارب اٹھاون کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کی ریکارڈسطح پرپہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران سولہ کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کا اضافہ اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزو میں دو کروڑچھیالیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔انیس فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے پاس چودہ ارب آٹھ کروڑتین لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب پچاس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مزیدخبریں