اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بنکوں کے لیے ایک سال سے کم مدت کے ڈیمانڈ اور ٹائم ڈپازٹس کے چودہ فیصد کے برابر نقد رقم کی موجودگی لازمی قرار دے دی

Feb 24, 2011 | 15:05

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بنکوں کے لیے ایک سال سے کم مدت کے ڈیمانڈ اور ٹائم ڈپازٹس کے چودہ فیصد کے برابر نقد رقم کی موجودگی کا لازمی قرار دےدی ہے ۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکوں اور برانچوں کے لئے قانونی طور پر نقدرقم رکھنے کی شرح میں اضافہ کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق بنکوں کے لیے ایک سال سے کم مدت کے ڈیمانڈ اور ٹائم ڈپازٹس کے چودہ فیصد کے برابر نقد رقم رکھنا لازمی ہو گا۔ اس شرح کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا جبکہ ایک سال سے زائد مدت کے ڈپازٹس پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسلامی یینک ایس ایل آر کے لئے مطلوبہ رقم نقدی کی صورت میں اپنے پاس یا اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے کرنٹ اکاونٹ میں رکھ سکتے ہیں.
مزیدخبریں