وہ اسلام آباد میں رابطہ اسلامی کے زیر اہتمام سعودی حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے بیس ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ تمام پارٹیوں پر مشتمل ایک پارلیمانی پارٹی بنادی جائے گی جو مختلف سیاسی و معاشی ایشوز سے متعلق بحث کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہےاور وہ امید کرتے ہیں کہ نوازشریف کا رویہ مثبت رہے گا ۔ اس موقع پر سعودی سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی اور یہ امداد مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔