شہزادہ ولیم کی منگیترکیٹ میڈلٹن کا عروسی لباس تیار کرنے کے لیے ڈریس ڈیزائنر کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ شاہی خاندان کی نئی بہو کا شاہانہ جوڑا کون ڈیزائن کرے گا۔ بدھ کو لندن فیشن ویک کے اختتام تک یہ بات موضوع بحث بنی رہی کہ کیٹ مڈلٹن کے عروسی جوڑے کی تیاری کے لیے قرعہ فال آخر کس کے نام نکلے گا۔اطلاعات کے مطابق جن ڈیزائنرز کا نام نمایاں ہے ان میں بروس اولڈ فیلڈ سر فہرست ہیں۔ کیٹ مڈلٹن کی منگنی کا جوڑا برازیلی ڈیزائنر ڈینیلا عیسیٰ نے تیار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن