تين ملکی سيريز کے نویں ميچ ميں آسٹريليا کے دو سو اکیاسی رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ۔

Feb 24, 2012 | 14:22

سفیر یاؤ جنگ
ہوبارٹ ميں کھيلے جارہے سيريز کے نويں ميچ ميں آسٹريلوی کپتان مائيکل کلارک نے ٹاس جيت کر بيٹنگ کا فيصلہ کيا. کينگروز کی اننگز کا آغازاچھا نہيں رہااور صرف ستائیس کے مجموعی اسکور پر اوپنرز پويلين لوٹ گئے۔ تاہم فوريسٹ اور کلارک نے تيسری وکٹ کی شاندار شراکت ميں ایک سو چون رنز بناکر ٹيم کی پوزيشن مستحکم کردی. فوريسٹ ایک سو چار اور کلارک بہتر رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ڈيوڈ ہسی چالیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، يوں آسٹريليا نے مقررہ پچاس اوورز ميں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو اسی رنز بنائے. ميتھيوز نےدو جبکہ ملينگا، کولاسيکارا، مہاروف اور يراتھ نے ايک، ايک کھلاڑی کو آئوٹ کيا
مزیدخبریں