ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Feb 24, 2012 | 14:30

سفیر یاؤ جنگ
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روزکے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ برفباری سکردو میں نصف انچ ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ قلات منفی دس، مالم جبہ منفی آٹھ، پاراچنار اور کوئٹہ منفی سات، راولاکوٹ، گوپس اور استور میں منفی پانچ، ہنزہ منفی تین، اسلام آباد ایک، لاہور اور ملتان پانچ، مظفرآباد اور فیصل آباد تین، کراچی نو، پشاور دو، گلگت صفر اور مری میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں