وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے تمام افغان گروپوں سے اپيل کی ہے کہ وہ افغانستان کے اندر ہونے والے مفاہمتی امن عمل کو کامياب بنانے ميں تعاون کريں ، وزيراعظم نے کہاہے کہ افغان تاريخ ميں نيا باب کھولنے کا يہ اہم موقع ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کی طاقت کو يکجا ہونا چاہئے کيونکہ يہ افغانستان کی اسلامی روايت رہی ہے، وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ افغانستان کے امن عمل کو کامياب بنايا جائے تاکہ وہاں امن، خوشحالی اور استحکام آئے، وزیراعظم کی جانب سے یہ اپیل افغان صدرحامد کرزئی کی اس درخواست کے بعد کی گئی ہے جو انہوں نے گزشتہ دنوں ٹيلی فونک رابطے میں وزیراعظم سے کی تھی