”میمو کیس“ مولن، جیمز جونز کا بھی ویڈیو لنک پر بیان لیاجائے: شیخ رشید

Feb 24, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نوائے وقت نیوز +جی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کے بیان کے بعد مائیک مولن اور جیمز جونز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے 10 نکاتی معاہدے کی کاپیاں میڈیا کو پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کا قتل زیادتی تھا، سپریم کورٹ تحقیقات کیلئے کمشن قائم کرے۔ بلوچستان کو کوئی خطرہ نہیں، وہاں صرف بلوچ نہیں بلکہ پشتون اور ہزارے وال بھی بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 جنوری 2007ءکو پرویز مشرف سے معاہدے میں بینظیر کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ سال کے آخر میں واپس آئیں گی جبکہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل کی ممکنہ اتحادی حکومت کے قیام کو روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا ڈرافٹ فاروق ایچ نائیک نے تیار کیا تھا۔ معاہدے کی آخری شق میں انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے اتحاد پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں