پشاور (بےورو رپورٹ) طالبان نے افغان صدر حامدکرزئی کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ کرزئی حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات محض وقت کاضیاع ہے، اے آئی پی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حامدکرزئی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دے کر افغان عوام کودھوکہ دے رہے ہیں لیکن انہیںمعلوم ہونا چاہیے کہ وہ اور ان کے ساتھی کسی قسم کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیںرکھتے اور ان کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جاتی ہے۔ قطر میں امریکی حکام سے مذاکرات کے معاملہ پرتبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ ہرچیز ابتدائی مرحلہ میںہے اور ماضی کی طرح اب بھی مذاکرات جاری ہےں۔