میٹرو بس سروس ‘عوام دوست وزیراعلیٰ کاماحول دوست تحفہ

Feb 24, 2013

محمد منشاءاللہ بٹ

لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹریفک ایک سنگین مسئلہ بن چکی تھی جس کے لئے ایک ایسا موثر انفراسٹرکچر درکار تھا جو موجودہ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اور اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے پایہ تکمیل کو پہنچ پاتا۔ٹریفک کے سنگین مسائل کی وجہ سے ہی لاہور میں گاڑیوں کے دھویں اور شور نے ماحولیاتی آلودگی کو بڑھا دیا تھا جس کی وجہ سے لاہور دنیا کے فضائی آلودگی والے بڑے شہروں میں شمار ہونے لگا تھا۔میٹرو بس سسٹم کی تکمیل کے بعد لاہور کو اب تازہ سانس لینے کا موقع ملا ہے۔اس ایک منصوبہ نے پورے پاکستان میں بالخصوص لاہورمیں ایک بڑے سماجی،معاشی انقلاب کی بنیاد رکھی ہے اور اس بات کا احساس میٹرو بس میں سفر کرنے کے بعد ہی ہوتا ہے کیونکہ اس کی اصل افادیت اور اس کی تعمیر میں چھپے جذبے سے آگاہی ہوتی ہے ۔مگر افسوس کہ ہمارے بعض منچلوں نے اسکو محض تفریح بنانے کی کوشش کی ہے جس سے بسوں کو نقصان بھی پہنچا ہے حالانکہ میٹرو بس سروس قومی اثاثہ جس کی حفاظت کرنا ہر ایک ذمہ داری ہے۔
یہ مسلّمہ حقیقت ہے قائدانہ صلاحیتوں کے حامل لوگ ہی اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ایسے قائد جو اپنی عوام کے درد کا احساس کرتے ہوئے ایک مُصلح معالج اور منظّم کی خصوصیت رکھتے ہوں وہ دیانتداری سے شب روز ایک کرکے ہر اُس پہلو پر کام کرتے ہیں جو اُنکی قوم کے مسائل کو کم کرسکتا ہے۔گزشتہ پانچ سال کے دوران پنجاب ہونے والے عوامی وفلاحی،تعلیمی میدان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے تو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ میاں شہباز شریف نے درد منداوردیانتدارقائد کاکردار ادا کیا ہے۔میں میاں برادران کو برسوں سے جانتا ہوں اور انکے ساتھ کام کرتا آرہا ہوں۔جس تیزی اور قومی وعوامی احساس سے لبریز ہوکرمیاں شہبازشریف نے بدانتظامی کا خاتمہ کرکے شفاف طریقے سے برسوں کے کام مہینوں اور دنوں میں کئے ہیں ایسی مثال پاکستان میں اس سے پہلے کسی اورعوامی قائد نے قائم نہیں کی ہوگی۔لاہور میں میٹروبس کا منصوبہ دن رات ایک کرکے گیارہ ماہ میں کم ترین بجٹ میں مکمل کرنا غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کامظہر ہے۔میاں شہباز شریف چونکہ شروع سے ہی بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں ،لہذا انہوں نے اپنے سیاسی تدبر کو منظم طریقے سے صوبے کی ترقی کے لئے وقف کررکھا ہے۔ان کی خوبی یہ ہے وہ وژن پیدا کرتے اور صرف عمل کے لئے ہدایت ہی جاری نہیں کرتے بلکہ عملاً خود بھی اسکا نمونہ پیش کرتے ہیں۔وہ عوامی فلاح کے کاموں کی خودنگرانی کے لئے راتوں کو بھی اور صبح سویرے بھی دورے کرتے نظرآتے ہیں اور انکی یہ عادت نہایت پختہ ہے۔ میاں برادارن کی یہ خوبی ہے دونوں بھائی ملک کو ترقی دینے لئے انفراسٹرکچرکو جدید خطوط پر استوار کے حامی ہیں لہذاانہوں نے اپنے پہلے دورحکومت میں بھی اور اس بار بھی ذرائع رسل ورسائل کی تعمیروترقی کے منصوبوں کو پروان چڑھایا ہے۔جبکہ ان سے پہلے تعمیروترقی کے منصوبے محض کاغذوں میں ہی ملتے یا ادھوری شکل میں تباہی کا منظر پیش کرتے نظرآتے تھے۔میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے حمزہ شہباز کی بھی قومی تعمیرکے جذبے کے خطوط پر تربیت کی ہے۔حمزہ شہبازشریف میٹرو بس سسٹم کو فعال اور شفاف بنانے کے لئے دن رات کام کرتے رہے ہیں ۔انکی نگرانی اور توجہ کا نتیجہ ہے آج میٹرو بس سروس خواب سے حقیقت بن گئی ہے۔
عالمی مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ میٹروبس منصوبہ ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے۔یہ مضبوط ترین ہے۔اس پر مستقبل میں ٹرین بھی چلائی جاسکتی ہے۔ میٹروبس8.6کلو مےٹر پل سے گزرتی ہے ۔ جس سے بلا روک ٹرےفک رواں رہتی ہے ۔یہ افرےقہ اوراےشےاءکا سب سے طوےل پُل ہے۔ مےٹروبس سسٹم کی اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔
میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل کے بعد کئی دوسرے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔لاہور ایک کروڑ سے زائد آبادی کا شہر بن چکا ہے جس کی سڑکیں بھی بھاری ٹریفک کے باعث تنگ ہوچکی تھیں اور گاڑیوں کا بڑھتا ہوا دھواں امراض کا پیش خیمہ ثابت ہورہا تھا۔اقوام متحدہ کے ادارہ عالمی ماحول اورماحولےات کے حوالے سے بنائے گئے اصولوں اورقواعد ےا ترجےحات مےں ماحولےاتی سائنس کے تقاضوں پرزوردےاگےا ہے ۔ارضےاتی ماحول کی آلودگی،شور کی آلودگی اورفضائی آلودگی ماہرےن ماحولےات کے نزدےک ساری دنےا کا مسئلہ اورانسانےت کے لےے مشترکہ چےلنج بھی ہے جس سے نمٹنے کے لےے سبزہ زاروں کے علاوہ گندگی ودھوئےں ، غلاظت ےا تعفّن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا پےنے کا پانی لوگوں کو فراہم کرنا بھی مقصودہے۔مےٹروبس سروس کا منصوبہ کئی اعتبار اورلحاظ سے ماحولےاتی بہتری مےں بھی ممدو معاون ہوگا ۔یہ عوامی گزر گاہوں پر دھو ئےں اورشور کی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔میٹروبس منصوبہ جہاں ایک جانب عوام کو آرام دہ محفوظ اور جدیدترین سفری سہولیات مہیا کرے گا وہاں اس سے فضائی آلودگی میں خاطرخواہ کمی بھی واقع ہوگی ، ٹریفک کا دبا¶ کم ہوگا، وقت کی بچت ہوگی، ٹریفک کی رکاوٹ اور وقت کے ضیاع سے ٹینشن میں افاقہ ہوگا، اس میں سفر کرنے والا مسافر اپنے آپ کو ترقی یافتہ ملک میں گھومتا ہوا محسوس کرے گا۔پی ایچ اے نے ٹریک کے نیچے اور اسکے اسٹیشنوں کو رنگ برنگے پھولوں سے سجادیا ہے جس سے مسافر وں پر ہی نہیں عام شہریوں پر بھی اسکے صحت مندانہ اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ منصوبہ ہمارے لیڈروں کی محب وطنی، دیانتداری، خدمت خلق اور عوام کو سچی اور دیرپا خوشیاں مہیا کرنے کی ایک اعلٰی ترین مثال ہے۔رنگ روڈ اور موٹروے کی تعمیر کے وقت بھی بے جا تنقید کرنے والے سرفہرست تھے اور آج وہ میٹرو بس کی کامیابی کو دیکھ کر نہ صرف بوکھلا گئے ہیں بلکہ ان کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔میٹروبس نے پنجاب بدلا ہے اور انشاءاللہ پاکستان بھی بدلے گی۔

مزیدخبریں