نیو یارک (اے پی پی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ”ون وومن“ کے عنوان سے ایک گانا جاری کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق اس گانے کی تیاری میںدنیا کے 20ممالک کے گلو کار حصہ لے رہے ہیں ۔گانے کا ٹائیٹل ”ون وومن“ اے سونگ فار یو این و ومن ہے جو کہ صنفی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ادارہ سے امداد پانے والی خواتین کی کہانیوں سے لیا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے گانا سکاٹ لینڈ کے نغمہ نگار گراہم لائل اور برطانوی، صومالی گلوکار و نغمہ نگار فاہن نے لکھا ہے اور اس گانے کی گائیکی میں انگلیکو کڈجو، بیل گلبرٹو اور چینی گلوکارہ جانے ذہنگ سمیت دنیا کے 20ممالک کے گلوکاران حصہ لے رہے ہیں اس گانے کی میوزک وڈیو کی تیاری کو مائیکرو سافٹ کمپنی نے سپانسر کیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن پراقوام متحدہ کا ”ون وومن“ گانا جاری کرنےکا اعلان
Feb 24, 2013