پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ”شاہی“ پارٹیاں ہیں: محمود الرشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحر ےک انصاف "نظرےاتی گروپ"کے سربراہ مےاں محمودالر شےد نے کہا کہ(ن) لےگ اور پےپلزپارٹی جمہو ری نہےں ”شاہی“ پارٹےاں ہےں‘پاکستا نی عوام کو جن مسائل کا سامنا حکمرانوں کے دور مےں کرنا پڑاماضی مےں اسکی مثال نہےں ملتی‘ دہشت گردی سمےت تمام مسائل حکمرانوں کے عوام کودئےے گئے ”تحفے“آئندہ انتخابات مےں انکی سےاسی موت ثابت ہونگے‘ پارٹی انتخابات مےں کارکنوں کے ووٹوں سے انکی مرضی کی قےادت سامنے آئےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈےفنس مےں آصف بشیر اور محمد شفیق رندھاوا کی جانب سے کینٹ بورڈ اور ضلع لاہور کے پارٹی انتخابات مےں حصہ لےنے امےدواروں کے اعزاز مےں تقر ےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ فرحت عباس، علی امتیاز وڑائچ، ڈاکٹر عاطف الدین، یاسرگیلانی، وقار خان، عقیل صدیقی، ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، راجہ شبیر، جاوےدخان، چاندبٹ، طاہررشےد بھٹی، رخسانہ نوید، کنول قریشی، عالیہ حمزہ، رخسانہ اور دےگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...