پہلے دن ہی کہہ دیا تھا ”گھپلا بس“ لوٹ مارکا ذریعہ ہے : سینیٹر کامل علی آغا

Feb 24, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے میٹروبس کے نیچے آکر جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خونی میٹروبس ہزاروں خاندانوں کو مالی اعتبار سے تباہ و برباد کرنے کے بعد اب ہمارے بچوں کو کچل رہی ہے۔ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا"گھپلا بس" کا ناقص اور ناکام منصوبہ صرف لوٹ مار کے لئے شروع کیا گیا۔

مزیدخبریں