لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ”میثاقِ امن“ پر دستخط کریں اور تمام سیاسی پارٹیاں امریکہ سے آزادی اور دہشت گردوں کی مذمت کو اپنے منشور میں شامل کریں بروقت انتخابات کے حق میں پاک فوج کا بیان خوش آئند ہے پاک فوج کے دو ٹوک بیان نے تمام منفی افواہوں کو دفن کر دیا ہے چیف جسٹس حج کرائے میں اضافے کا ازخود نوٹس لیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں افسوسناک ہیںپوری قوم آئین کی شق 62، 63 پر عمل چاہتی ہے گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس معاہدے پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کے ضامن ہیں فرقہ واریت کی چنگاری شعلہ بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا حکومت پاک ایران گیس منصوبے پر امریکی دھمکیاں مسترد کر دے۔ نئی امریکی پالیسی نے اوباما کو ”صدر ڈرون“ بنا دیا ہے۔ مذہب کا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال افسوسناک ہے۔
سیاسی، مذہبی جماعتیں ”میثاق امن“ پر دستخط کریں: صاحبزادہ فضل کریم
Feb 24, 2013