بھیڑ کے دماغی خلیوں سے تیار شدہ ریبیز کی ویکسین پر پابندی لگائی جائے‘ عہدیداران انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ

Feb 24, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریبیز ایک سو فیصد مہلک بیماری ہے جس سے صرف بروقت علاج اور ڈبلیو ایچ او کی مقرر کردہ احتیاطی تدابیر سے ہی بچاجاسکتا ہے پاکستان میں سالانہ 5ہزارسے 16ہزاراموات ریبیز کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانسیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے عہدیداران نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھیڑ کے دماغی خلیوں سے تیار شدہ ویکسین کے استعمال پر فوری طور پابندی لگائی جائے طلبہ و طالبات میںریبیز آگاہی مہم شروع کی جائے۔

مزیدخبریں