بھارتی فضائیہ نے راجستھان میں پہلی بار دن رات جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

ممبئی (آئی این پی) بھارتی فضائیہ نے پہلی بار دن رات جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں نئی جنگی صلاحیتوں کو روشناس کرایا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگی مشقیں راجستھان کے صحرا میں پوکھران رینج کے علاقے کی جاری ہیں۔ مشقوں میں دو سو سے زائد جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ بھارتی فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو جب بھی فضائیہ کی ضرورت پڑی جنگی جہاز دفاعی صلاحیتوں کے حامل رہیں گے۔ اس موقع پر بھارتی ایئر فورس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم اور بڑی نوعیت کی جنگی مشقوں میں ہم نے مختلف پہلوو¿ں سے دفاعی صلاحیتوں کا احاطہ کیا ہے۔ ان مشقوں میں ہیلی کاپٹرز‘ زمین سے فضا میں داغے جانے والے میزائلز اور فضا سے زمین پر داغے جانے والے میزائل کی بھی کارکردگی جانچی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...