چنائی (نیوز ایجنسیاں) چنائی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کےخلاف اپنی پہلی اننگز میں 380رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو دونوں نے کافی دیر تک وکٹ نہیں گرنے دی پھر کپتان کلارک 130رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ وہ آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے۔364 کے مجموعی سکور پر پیٹر سڈل 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ایشون سب سے زیادہ کامیاب بالر رہے، انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ جدیجہ نے 2اور ہربھجن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی شاندار بیٹنگ رہی، انہوں نے12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دسویں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں.۔آسٹریلیا کی جانب سے موئسس ہینری کیویز نے68 جبکہ ڈیوڈ وارنر نے59 رنز بنائے۔جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن تھا ۔11کے سکور پر مرلی وجے 10رنز بناکر پیٹن سن کا نشانہ بن گئے ۔12کے مجموعی سکور پر ویرندر سہواگ دو رنز بناکر پیٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔بعد میں پوجارہ اور سچن ٹنڈولکر نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور105تک پہنچا دیا تاہم پوجارہ 44رنز بناکر پیٹن سن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بعد میں سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی نے شاندار شراکت بنائی ۔دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سچن ٹنڈولکر71اور ویرات کوہلی 50رنز بناکر ناٹ آﺅٹ تھے۔