کالعدم تنظیموں کے نام پر مذہبی جماعتوں کیخلاف ایکشن بند کیا جائے: فضل الرحمان خلیل

اسلام آباد (آئی این پی) مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے نام پر مذہبی جماعتوں کےخلاف کاروائیاں بندکرے ، وہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے پورے ملک میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے دفاع پاکستان کونسل کا جلد اجلاس بلاکر لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔ جو حکومت اپنی قائد بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کوگرفتار نہیں کر سکی ہے بلکہ ان تک نہیں پہنچ سکی ہے اس نے کیسے فیصلہ کر لیا ہے کہ مذہبی جماعتوں کے کارکن دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...