پرویز مشرف کا این اے 48 سے الیکشن لڑنے کا اعلان، مارچ میں واپسی متوقع

Feb 24, 2013

اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی + سٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ یکم مارچ کو وطن واپسی کا شیڈول جاری کریں گے ، عہدیداروں سے ٹیلی فونک بات چیت میں طویل مشاورت کے بعد پرویز مشرف نے پارٹی رہنماوں کو یقین دہانی کرائی کہ یکم مارچ کو وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ دریں اثناءذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کے لئے 16مارچ کو حکومت ختم ہونے کے بعد مارچ کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں