مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا، جھڑپیں، 10 فلسطینی زخمی

 غزہ/ مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے بعد شروع ہونےوالی جھڑپوں میں دس فلسطینی زخمی اور 30گرفتار کر لئے گئے۔ صہیونی سکیورٹی فورسز نے قبلہ اول کے قریبی علاقے میں فلسطینیوں کی نکالی گئی ایک ریلی پر حملہ کر دیا۔ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے مسجد میں موجود نمازیوں اور دیگر افراد کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ دس افراد زخمی ہو گئے، فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصی اور القدس الشریف حقیقی خطرے سے دوچار ہیں۔ اسرائیل القدس کی ہیئت تبدیل کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن