حکومتی امور قرضوں پر چل رہے ہیں،نئے قرضوں سے پرانے اتارے جارہے ہیں: ماہرین

لاہور( کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین نے وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والی کی جانب سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ نہیں ہے کہ بیان پر کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان امریکہ کے توسط سے آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لے رہا ہے جس سے پرانے قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئر مین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اور ماہر اقتصادیات پروفیسر میاں محمد اکرم نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکی احکامات پر عمل درآمد کرکے اور ملک کے 19کروڑ عوام کی تکالیف میں اضافہ کرکے امریکی سفارش پر آئی ایم ایف سے نیا قرضہ حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو درست کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے ملک کا طاقتور طبقہ ٹیکس نہیں دیتا بلکہ الٹا مراعات حاصل کر رہا ہے جس سے ریونیو وصولی کے اہداف حاصل نہیں ہورہے اور حکومت بے دریغ قرضے حاصل کرکے اپنے معاملات چلا رہی ہے۔ہمیں قرضے دینے والے اپنی شرائط پر قرضے دیتے ہیں جن کو حکومت من و عن پورا کر رہی ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ حکومت پرانے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کیلئے ملک کی معیشت کو درست کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...