فضل الرحمن کا فون، شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی، نئے صوبے کا بل پاس کرانے کے لئے حکومت کا امیر جے یو آئی (ف) سے رابطہ

لاہور (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹیلی فونک رابطہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 28 فروری کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی بھی دعوت دی جسے شیخ رشید احمد نے قبول کر لیا۔ دریں اثناءذرائع کے مطابق حکومت نے سینٹ سے نئے صوبے کا بل منظور کرانے کے لئے فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...