شاہ کوٹ (نامہ نگار) محبت کی شادی کرنے پر چچا نے اپنی حقیقی بھتیجی کو اس کے شوہر اور ماں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 8 ماہ قبل مقتول محسن نے ملزم اقبال مسیح کی بھتیجی سنبل سے گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی رچا لی تھی جس کا ملزم کو شدید رنج تھا۔ آج اس نے صلح کیلئے کھانے پر مقتول محسن کو اپنی بھتیجی مقتولہ سنبل کے ساتھ گھر دعوت پر بلایا اور تھوڑی دیر بعد ہی فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی کو اس کے شوہر اور ماں سمیت قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے نعشیں اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ بھجوا دی ہیں۔ ملزم اقبال فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
محبت کی شادی، شاہ کوٹ میں بھتیجی، اسکے شوہر اور ماں کو قتل کر دیا
Feb 24, 2013