کوئٹہ(بیورو رپورٹ) پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فارن ایکٹ کے تحت دو ایرانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایران کے رہائشی عبدالناصر اور امید خان غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب تفتان لیویز انتظامیہ نے فارن ایکٹ کے تحت 16 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ تفتان میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ادھر کوئٹہ میں فرنٹیر کور کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے شخص کو کوہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔