سندھ کے وزیرتعلیم کے بیان کے خلاف شہرکے مختلف علاقوں میں ٹائرجلا کراحتجاج کیا جارہا ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں مظاہروں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہورہی ہے، واضح رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے جامشورویونیورسٹی میں تقریب کے دوران حیدرآباد یونیورسٹی بنانے کیخلاف بیان دیا تھا جس پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی شدید ردعمل کا اظہارکیا۔ ایم کیوایم نے صوبائی وزیرتعلیم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ کی تقسیم کی بنیاد قراردیا ہے