پینترے بدلنا توکوئی سیاستدانوں سے سیکھے، سندھ کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے بھی اپنا پینترا بدل لیا جنہوں نے جامشورومیں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کھلے عام کہا تھا کہ انہوں نے حیدرآباد میں سرکاری یونیورسٹی نہیں بننے دی اوروہ ایسی کسی بھی کوشش کے سامنے لوہے کی دیوارثابت ہوں گے،میڈیا پرخبرآنے کی دیرتھی کہ پیرصاحب اپنے بیان سے ہی مکرگئے اوروضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہہ دیا کہ انہوں نے توحیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کی،وہ توسندھ بھرمیں یونیورسٹیزکے قیام کے حامی ہیں،ادھروزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی اپنے مادرعلمی کویونیورسٹی کا درجہ دینے کی جرات نہ کرسکے،تقریب سے خطاب کے دوران پیرمظہرالحق نے وزیراعظم کے کان میں کچھ کہا توراجہ صاحب نے بھی بڑی مہارت کے ساتھ اپنی تقریرکا رخ ہی موڑدیا جس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد کوبھی یورنیورسٹی کا درجہ دیتے دیتے رہ گئے۔
وزیرتعلیم سندھ پیرمظہرالحق کی قلابازیاں، حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کے متعلق پہلے بیان دیا کہ وہ سرکاری یونیورسٹی کے سامنے لوہے کی دیوارثابت ہوں گے،پھرکہتے ہیں کہ انہوں نے توایسی کوئی بات ہی نہیں کی
Feb 24, 2013 | 14:01