آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے،چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی، سیالکوٹ میں سب سے زیادہ پندرہ ملی میٹربارش ہوئی، لاہور میں گیارہ اور اوکاڑہ میں چار ملی میڑبارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار اور استور میں منفی چھ ،کالام منفی چار ،ہنزہ منفی تین جب کہ قلات اور گوپس میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، اسلام آباد کا درجہ حرارت سات، لاہور اور پشاور آٹھ، کراچی چودہ ،کوئٹہ اور سکردو صفر،مری ایک ،مظفرآباد سات، گلگت چار ،فیصل آباد ،ملتان اورحیدر آباد میں درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ رہا
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کردی ،مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے
Feb 24, 2013 | 14:41