سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کوپاکستان واپس لانے کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں نیب کی ٹیم ملزم کولانے کیلئے یواے ای میں موجود ہے۔

وزارت داخلہ اورنیب ذرائع کے مطابق اسی ارب روپے کی کرپشن میں ملوث اوگرا کے سابق چیئرمین کوچند روزقبل ابوظہبی میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔ توقیرصادق کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے تمام قانونی طریقہ کارکوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے آئندہ اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ان کی ایک ٹیم توقیرصادق کوحراست میں لینے کے لیے ابوظہبی میں موجود ہے جیسے ہی قانونی طریقہ کارمکمل ہوگا، توملزم کوگرفتارکرکے پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ جس کے بعد توقیرصادق کوسپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن