افغان طالبان کشمیر میں داخل ہوئے تو سخت جواب دیا جائیگا: بھارتی فوج کی بڑھک

سر ینگر (آن لائن) بھارتی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کا کشمیر میں داخل ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل گورمیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اب تک دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشہ موجود ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر مجاہدین کے حملوں میں اضافہ ہوگا اور ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج مکمل  طور پر تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...