اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملائشیا میںتارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آخر کار پاکستانی ہائی کمشنرکے خالی عہدے پر تقرری کر دی ہے، فارن سروس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ اکیس کے سید حسن رضا کو ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزارتِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق قطر میں پاکستانی سفیر سید حسن رضا کو ملائشیا میں ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔