حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے: مولانا خان شیرانی

کوئٹہ(اے این این)جمعیت علماء اسلام کے صو بائی امیر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔ جے یوآئی کو مذاکرات پر جو تحفظات تھے  وہ  سچ ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا تمام مسائل کا حل مذاکرات ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل بھی ہوسکتے ہیں لیکن جس طرح طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے نام پر دعوے شروع ہوئے وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ اگر واقعی حکومت سنجیدہ ہے تو پھر صحیح سمت سے مذاکرات کا آغاز کریں۔ آج مذاکرات کی ناکامی اور دونوں جانب سے حملوں نے ہمارے تحفظات درست ثابت کردئیے۔ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں بلکہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہے کہ مذاکرات مسئلے کا واحد حل بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن