لاہور (اے این این) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے بجائے فوجی آپریشن کا انتخاب کرکے بہت بڑی غلطی کر رہی ہے جس کے سنگین نتائج نکلیںگے‘حکمران امریکہ سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ملک اور عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں‘ بھارت اور امریکہ پاکستان میں امن کے دشمن ہیں، پرویز مشرف نے ملک اور قوم کے ساتھ جو کچھ کیا اسے ضرور حساب دینا ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بہت سی اندرونی و بیرونی قوتیں طالبان سے مذاکرات کی مخالف ہیں اسی وجہ سے وہ مذاکرات کے ہر موقع پر کوئی نہ کوئی سازش کرتی ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات کا عمل ڈی ریل ہو جاتا ہے۔ ملک کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پہلے ہی پاکستان کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ طالبان کے خلاف آپریشن کے بجائے دہشت گردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
حکومت کا طالبان کیخلاف آپریشن کا انتخاب بڑی غلطی ہے: حمید گل
Feb 24, 2014