اسلام آباد (آن لائن) سانحہ راولپنڈی کے بعد کی صورتحال پر اہل تشیع نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ آل شیعہ کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی تحویل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے غضنفر مہدی کی زیرقیادت وفدنے ملاقات کی۔
سانحہ راولپنڈی، سو سے زائد بیگناہ افراد پکڑے گئے، غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، شیعہ رہنمائوں نے تحفظات سے آگاہ کردیا
Feb 24, 2014