طالبان کس طرح اسلامی نظام نافذ کرینگے‘ اس کا علم نہیں : مولانا یوسف

لاہور (اشرف ممتاز/ دی نیشن رپورٹ) طالبان کی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ طالبان کس طرح سے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرینگے۔ دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ انکے ذہن میں کیا کچھ ہے، میں صرف اپنے ذہن کے بارے میں ہی کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان متنازعہ باتوں میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد ہی اس حوالے سے کچھ بتا سکتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا اس بارے میں کمیٹی کے ارکان اور طالبان ایک ہی پیج پر نہیں؟ تو انہوں نے کہا اگر کوئی ابہام ہوا تو وہ دور کرلیا جائیگا۔ اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے۔ جب ہم اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو میڈیا کو بتا دینگے۔ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا متبادل اور کوئی نہیں 1000 فیصد امید ہے کہ مذاکرات ہی خیلج کے خاتمے میں مدد دینگے۔ انہوں نے آئی ایس پی آر کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ انکی تحویل میں کوئی خاتون، بچہ یا بوڑھا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...