الطاف حسین منور حسن کی بات کو غلط رنگ دینے سے باز رہیں، جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ترجمان نے الطاف حسین کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین سید منور حسن کی بات کو سیاق و سباق سے الگ کر کے غلط رنگ دینے کی کوشش سے باز رہیں۔ جماعت اسلامی ایک محب وطن اور محب دین جماعت ہے اور وہ دہشتگردی کی آگ کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے مذاکرات کی بات کرتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے اور بالآخر مذاکرات کی میز ہی سجانی پڑتی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ فوجی آپریشن کا شور مچانے والے ملک میں بدامنی پھیلانے کے عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ لندن میں بیٹھ کر برطانیہ کی حکومت کو خط لکھ کر پاکستان کی آئی ایس آئی کو نتھ ڈالنے کے لئے تعاون پیش کرنے والے کس منہ سے حب الوطنی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی امن کی حامی ہے اور اس کے لئے بامقصد مذاکرات ہی ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ سات ماہ سے آپریشن جاری ہے اور روزانہ ایک درجن لاشیں بھی گر رہی ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے، کراچی کا امن و سکون برباد ہوگیا ہے۔ ایم کیوایم دہشتگردی اور بوری بند لاشوں کا کلچر پھیلانے والی جماعت ہے۔ 12 مئی کو چیف جسٹس کی آمد پر پورے کراچی میں ایم کیو ایم نے خون کی ندیاں بہائی تھیں۔ وکلا کو زندہ جلایا گیا۔ ایم کیو ایم کے علاوہ یہ کام کون کر سکتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کو ایم کیو ایم نے یرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے الطاف حسین کو صدر اور وزیراعظم سے بھی بڑھ کر پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...