لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے اس سکیم کے ذریعے ملک بھر میں لوگوں کو دل کے بائی پاس، ہیپاٹائٹس سمیت مختلف امراض کے علاج کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم پاکستان میاںنواز شریف نے ہیلتھ انشورنس کے ذریعے صحت کی سہولیات عام آدمی تک فراہم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ مستحسن ہے: احسان گنجیال
Feb 24, 2014