حکومت نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے چودہ مقامات کوگرانے کیلئے نشان لگا دیئے

لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے چودہ مقامات کو گرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر نشان لگا دیے۔جن میں ڈاکٹرز ہاسٹل ،میٹرنٹی وارڈAاورBکے حسصے، کیمیکل سٹور، جنرل سٹور، کچن،ڈاکٹرز فلیٹس اور دیگر مقامات شامل ہیں ۔ان حصوں کو گرانے سے تمام عمارت کے مکمل گر جانے کا خدشہ پیدا ہوگیاجسکی وجہ سے ہزاروں مریضوں کا علاج معالجہ دائو پر لگ سکتا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لیڈی ولنگڈن کی ترجمان ڈاکٹر ماریہ علی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ حکومت کو اس غیر قانونی کام سے روکیں۔

ای پیپر دی نیشن